تحریک انصاف عوام کے مفاد کیلئے کوشاں ہے،سعدیہ سہیل

  تحریک انصاف عوام کے مفاد کیلئے کوشاں ہے،سعدیہ سہیل

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام تر اقدامات عوام کے وسیع تر مفادات میں ہے عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت کا ساتھ دیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا سے بچاؤ کے لئے ہر سطح پر آگاہی مہم چلا رہی ہے احتیاط سے کرونا وائرس کا پھیلاؤ کم کیا جاسکتا ہے، مزدور طبقے کو ریلیف کیلئے حکومت لائحہ عمل طے کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کے وسیع تر مفاد میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا، گھر رہیں، محفوظ رہیں موبائل آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔

، ہمارے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف خطِ اول پر کورونا کے خلاف جہاد کر رہے ہیں، کرونا وائرس کے خلاف جنگ پاکستان کے بقا کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں پی ٹی آئی دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، امید ہے اپوزیشن بھی حکومت کے ساتھ ملکر خدمت کی سیاست کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1