شہباز شریف عوام کی خاطر وطن واپس آئے،مختیار علی سوتی

  شہباز شریف عوام کی خاطر وطن واپس آئے،مختیار علی سوتی

  



لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پی پی 150کے رہنماء مختیار علی سوتی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی واپسی پاکستان کی عوام کی خاطر ہے۔حکومت نے ابھی تک کورونا وائرس کے لیے ایسے اقدامات نہیں کیئے جس سے عوام کو سکون مل سکے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے گھبرانے کی بجائے احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں تا کہ اس وائرس سے بچا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی حقیقی ترجمان ہے۔

جو عوام کے دکھوں کا مداوا کرتی ہے۔میاں نواز شریف اور شہباز شریف ہمارے قائدین ہیں اور ہمیں ان پر مکمل اعتماد ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1