مشکل حالات میں تاجر تنظیمیں حکومت کے ساتھ ہیں،صفدر بٹ

مشکل حالات میں تاجر تنظیمیں حکومت کے ساتھ ہیں،صفدر بٹ

  



لاہور(سٹی رپورٹر)صدر لبرٹی ٹریڈرز مارکیٹ بورڈ ایسویسی ایشن صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ تاجر تنظیمیں مشکل ترین حالات میں مکمل حکومت کے ساتھ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس جیسے قومی چیلنج پر سیاسی وابستگیوں اور نظریات کو پس پشت ڈال دیں ایک قوم بن کر سوچیں اور اس کا مقابلہ کریں۔ یہ مشکل وقت ہے ایسی بحرانی کیفیت میں بطور انسان ہم سب کو آگے بڑھتے ہوئے اپنے ارد گرد میں بسنے والے غریبوں کی مدد کریں۔

خاندانوں کی مدد کریں۔

خدانہ کرے کسی کے بچے بھوکے سوئیں۔

خدارا انسانیت کی مدد کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1