عوام کی زندگیوں کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے،عزیز الرحمن چن

      عوام کی زندگیوں کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے،عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکمران تمام تر توجہ عوام کی صحت پر دیں موجودہ حالات میں حکومت کی اہم ذمہ داری عوام کی صحت اور زندگی کا تحفظ ہے، پوری دنیا میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں کسی سے عیاں نہیں اس لئے بغیر کسی تاخیر کے تمام تر وسائل بروائے کار لانے کی ضرورت ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور صحت، زندگی کے تحفظ کے لئے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے قابل تقلید اقدامات کئے ہیں دیگر صوبے بھی موثر اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے عہدیداروں اور کارکنوں کو کورونا کے بارے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ اور اس سلسلہ میں کارکنوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ مشتبہ افراد کی مدد اور غریب لوگوں کی خوراک، سینیائٹرز، ماسک وغیرہ کیلئے ممکنہ خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے