کرونا سے بچاؤ کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائیں گے،علامہ زبیر

  کرونا سے بچاؤ کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائیں گے،علامہ زبیر

  



لاہور(پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے وطن عزیزپاکستان میں کروناوائرس کے تدارک اوراحتیاطی تدابیراختیارکرنے کے حوالہ سے بھرپور آگاہی مہم کیلئے عوامی شعوراجاگرکرنے کافیصلہ کیاہے جس کے تحت رابطہ عوام مہم کے ضمن میں گلی، محلہ کی مساجدومدارس کی سٹریٹ پاوراستعمال کرنے کااعلان کیاہے۔نیزمرکزی جامع مسجددارالعلوم حنفیہ لبرٹی میں چاروں مسالک علماء ِ کرام میں علامہ زبیر احمد ظہیر، حافظ شعیب الرحمن قاسمی،پیرسلمان منیر، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،علامہ محمدممتازاعوان،حافظ کاظم رضا نقوی،مفتی عاشق حسین رضوی، مولانا محمد حنیف حقانی،قاری محمد منسوب رحیمی، پیر طارق محمود نقشبندی،علامہ ضیاء الرحمن فاروقی، قاری خالد محمود،مولانا حبیب الرحمن انقلابی، صاحبزادہ احسان الٰہی ظہیر،محمدریاض چوہدری،ملک حسیب الرحمن،حافظ محمدیعقوب شاہ ودیگرنے کرونا وائرس سے بچاؤکیلئے اجتماعی دعاکرائی۔

  کہ اللہ رب العزت پیارے وطن پاکستان کوکروناوباسے مکمل محفوظ رکھے علماء نے کہاکہ کرانسدادکروناوائرس کیلئے احتیاطی تدابیرکے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعااورتوبہ واستغفارکی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1