عوام حکومتی حفا ظتی انتظاما ت پر ہرحال میں عمل کریں،شاہد صدیق

  عوام حکومتی حفا ظتی انتظاما ت پر ہرحال میں عمل کریں،شاہد صدیق

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ عوام حکومتی حفا ظتی انتظاما ت پر ہرحال میں عمل کرے،پنجاب میں 14روز کیلئے لاک ڈاؤ ن کا فیصلہ حکومت نے عوام کے و سیع تر حفا ظتی مفاد میں کیا،پاکستان کے سکیورٹی اداروں سے عوام ہر صور ت تعاو ن کرے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کا مطلب کرفیو نہیں ہے، تحریک انصا ف کی حکومت تمام حالا ت پر گہری نظر رکھے ہو ئے ہیں روزانہ کی بنیاد پر تمام صور ت حال کومانیٹر کیاجا رہاہے۔

انہو ں نے کہاکہ عوام کو گھبرانے کی ضرور ت نہیں بلکہ احتیا ط کرنے کی ضرور ت ہے ملک اور قوم کی اس مشکل گھڑی میں پوری قوم کو متحد ہو کر اس مو ذی مر ض سے بچاؤ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔انہو ں نے کہاکہ گذ شتہ چند دن مارکیٹو ں کے بند رہنے سے وا ئر س بھی کنٹرو ل ہوا اور کرونا کیسوں میں وا ضع کمی بھی ہو ئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1