لاک ڈاؤن کا مقصد انسانی جانوں کو محفوظ بنانا ہے

لاک ڈاؤن کا مقصد انسانی جانوں کو محفوظ بنانا ہے

  



لاہور(سٹی رپورٹر) صدرآل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونر ز ایسویسی ایشن لالہ یاسر نصیر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں لا ک ڈاؤن انسانی جانو ں کومحفوظ بنانے کیلئے کیا گیا ہے عوام الناس خدارا اسے سیر وتفریح میں صرف کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار نہ کریں۔اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسویسی ایشن نے ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز حکومتی احتیاطی، حفاظتی اقدامات میں مکمل طورپر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ملک بھر میں اس وقت شدید خوف و ہراس کا عالم ہے عوام گھروں میں رہیں حالات انتہائی سنگین ہیں خدا نہ کرے اٹلی، ایران یا کسی اور مشکلات میں گھرے ملک کے حالات کا سامنا ہمیں بھی کرے قوم خود ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1