کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ماسک کی تقسیم کا عمل جاری

    کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ماسک کی تقسیم کا عمل جاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے خلاف سرگرم عمل ہے۔کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں ماسکس کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ٹی ایچ کیو کاہنہ کا دورہ کیا۔ انتظامات کا جائزہ لیا۔ٹی ایچ کیو ایم ایس سے ملاقات کی۔

صورتحال کے بارے میں بریفنگ لی۔ ایم ایس ٹی ایچ کیو کاہنہ کو 500 ماسکس دئیے گئے۔ماسکس حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے دیئے جا رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1