جماعت اسلامی کا گلی محلے کی سطح پر الخدمت کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

  جماعت اسلامی کا گلی محلے کی سطح پر الخدمت کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

  



لاہور(سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور کورونا وباء سے شہریوں کو بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔لٹن روڈ دفتر جماعت اسلامی لاہور اور ثریاعظیم (وقف) ہسپتال کو شہریوں کی سہولت اور خدمت کیلئے کورونا آگاہی سینٹر بنا دیا ہے۔ثریاعظیم (وقف) ہسپتال میں کورونا انسولیشن واڈ کا جلد افتتاح کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی لاہور کی سطح پر کورونا بچاؤ ڈسٹرکٹ کواڈنیشن کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے جس میں کرونا ڈسٹرکٹ کواڈنیشن کمیٹی میں صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمودالاحد، مرزا عبدالرشید، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام گلی، محلوں کی سطح پر الخدمت کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور الخدمت کمیٹیاں کورونا آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں کو فری فیس ماسک اور سینی ٹائزر فراہم کریں گی۔تمام زونل امراء اپنے علاقوں میں شہریوں کو کورونا وباء سے بچانے کیلئے فری فیس ماسک اور سینی ٹائزر کی فراہمی کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہا ر انہوں دفتر جماعت اسلامی لاہور لٹن روڈ د میں کورونا آگاہی مہم کے حوالے لاہور بھر کے ذمہ داران کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جما عت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، ملک شاہد اسلم، و دیگر نے شرکت کی۔

اظہر بلال، افتخار احمد چوہدری،ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور چوہدر ی محمود الاحد،، مرزاعبدالرشید، عبدالحفیظ اعوان، عمر شہباز، علاقائی امراء چوہدری محمد شوکت، ڈاکٹر محمود احمد، حاجی ریاض الحسن، خالد احمد بٹ اور ملک شفیق کی شرکت۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ شہر میں لاک ڈاون کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے مزدور اور دیہاڑی دار افراد کیلئے راشن کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

جماعت اسلامی

مزید : میٹروپولیٹن 1