دیہاڑی دار طبقے کیلئے تین ہزار روپے ماہانہ مذاق ہے،چودھری منظور

  دیہاڑی دار طبقے کیلئے تین ہزار روپے ماہانہ مذاق ہے،چودھری منظور

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ کرونا جیسے خطرے میں وزیراعظم کی بے عملی نے بحران کو مزید گہرا کر دیا۔ اگر تمام فیصلے مراد شاہ، بزدار اور آئی ایس پی آرنے کرنے ہیں توپھر وزیراعظم کا کام کیا ہے۔ چودھری منظور احمد نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نے پہلے سندھ حکومت کی مخالفت میں لاک ڈاؤن سے انکار کیااور پھر اچانک اپنے ماتحت لوگوں سے لاک ڈاؤن کا اعلان بھی کروادیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے سفیر نے چیئرمین سینٹ کو بتایا ہے کہ چیں نے 80 ہزار ٹیسٹنگ کٹس پاکستان کو دی ہیں۔وفاقی حکومت یہ کٹس صوبوں کو دینے کی بجائے چھپا کیوں رہی ہے۔

جاپان نے بھی پاکستان کو کرونا پر بڑی امداد دی ہے،اس کی تفصیلات بھی عوام کو بتائی جائیں۔ڈیلی ویجرزکیلئے تین ہزار روپے ماہانہ مذاق ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1