ملازمین کی ماہانہ اجرتوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے،خورشید احمد

ملازمین کی ماہانہ اجرتوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے،خورشید احمد

  



لاہور(پ ر)وزیراعظم کرونا وائرس کے چیلنجز کا مقابلہ کرانے کے لئے صنعتی وکمرشل اداروں کے آجران کو پابند کریں کہ وہ ملازمین کی ماہانہ اْجرتوں کی ادائیگی یقینی بنائیں جیسے کہ صوبائی حکومت سندھ نے خصوصی نوٹیفکیشن کے ذریعے تمام آجران کو پابند کیا ہے کہ وہ تمام کارکنوں کو ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائیں -فیکٹری بند ہونے کی صورت میں اْنہیں تنخواہ یافتہ تعطیل قراردے کر اْنہیں باقاعدگی سے ادائیگی کریں اور صوبائی وزراء دیہاڑی دار افراد کیلئے خصوصی مالی امداد کا اعلان کریں یہ مطالبات خورشیداحمد جنرل سیکرٹری آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن نے ایک بیان میں کئے-اْنہوں نے فیکٹریوں کے آجران و ٹریڈیونین نمائندگان سے بھی اپیل کی کہ وہ کام پر کارکنوں کو کرونا وائرس کی وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے کرونا وائرس سے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرائیں اور اس قومی مہم کو ہر ممکن طور پر کامیاب کریں -

مزید : میٹروپولیٹن 1