دیہاڑی دار افراد کاسب کو خصوصی خیال رکھنا ہو گا،ایڈون سہوترا

  دیہاڑی دار افراد کاسب کو خصوصی خیال رکھنا ہو گا،ایڈون سہوترا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے اقلیتی رہنماؤں ایڈون سہوتر ا اور خالد گل نائب صدر کینڈا نے کہا ہے کہ ہم سب کو اپنے ارد گرد رہنے والے محنت کشوں کا خصوصی خیال رکھنا ہو گا ایسے دیہاڑی دار مزدور جو کام نہ ملنے کی وجہ سے فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں ایسے لوگوں کی کفالت کی ذمے داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے اس لئے ہم سب کا یہ فرض بتنا ہے کہ ہم غریبوں کے گھروں میں جا کر خاموشی کے ساتھ انکی اس نازک موقع پر امداد کریں یہی ہماری سیاست بھی ہمیں سکھاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے طور پر اس کام کا آغاز کردیا ہے۔
اور نشاط کالونی میں بسنے والے ایسے لوگ جو کام نہ ملنے کی وجہ سے بے روز گاری کا شکار ہیں جس قدر ممکن ہو سکا ان کے گھروں میں راشن پہنچا رہے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ باقی لوگ بھی ایسا کریں گے تاکہ انسانیت کی خدمت ہو سکے۔