سول ڈیفنس رضاکاروں کی قرنطینہ سنٹر میں خصوصی ڈیوٹیاں

سول ڈیفنس رضاکاروں کی قرنطینہ سنٹر میں خصوصی ڈیوٹیاں

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کے محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیمیں بھی کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دینے میں پیش پیش ہیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ملازمین سمیت تقریباً 50 سول ڈیفنس رضاکار قرنطینہ سنٹرز میں اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔کورونا وائرس کے حوالے سے قائم سنٹرز میں سول ڈیفنس کے ملازمین پوری ایمانداری اور احسن طریقے سے ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کے رضاکار عوام الناس میں ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کے مفاد کو بھی اجاگر کر رہے ہیں۔

اورعوام الناس کو ہینڈ سینیٹائزر کا باقاعدہ طور پر استعمال کرنے کے بارے مکمل طور پر آگاہی دی جا رہی ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ہینڈ سینیٹائزر اور سوپ سے ہاتھ بار بار دھونے سے کورونا وائرس کو مات دی جا سکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1