جے یو آئی مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے،بلال میر

  جے یو آئی مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے،بلال میر

  



لاہور(پ ر) سر براہ جے یو آئی کے معا ون خصوصی برائے لاہوربلال احمد میرنے کہاہے کہ جے یو آئی مشکل گھڑی میں عوام کے سا تھ کھڑی ہے،لو گ مہنگا ئی اور کرونا سے مررہے ہیں نااہل حکومت شیشے کے گھر میں بیٹھ کر بیان بازی کررہی ہے،مہنگائی کاعلاج نااہل حکومت سے نجات میں ہی ممکن ہے، موجودہ حکومت آمریت سے بھی بدترہے۔ان خیا لا ت کااظہارانہو ں جے یو آئی کے رہنماؤں حاجی منظور خان آ فرید،حا فظ عبد الرحمن و دیگر سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ اس وقت22کروڑعوام کروناسے زیادہ مہنگائی سے پریشان ہیں۔

،موجودہ حکمرانوں سے معیشت کو مستحکم کر نے کی توقع نہیں،مو جودہ دورحکومت میں ملک بھرمیں تعمیروترقی کے منصوبے تعطل کاشکارہیں عوام کوبنیادی سہولتوں سے بھی محروم کردیاگیا ہے۔انہو ں نے کہاکہ کرونا وائر س کی رو ک تھام کیلئے بر وقت انتظام کرنے کی بجائے حکومت تماشا دیکھتی رہی جب و با ء نے شد ت اختیار کی تو پورا ملک لاک ڈاؤ ن کر کے ملکی معیشت کاجنازہ نکال دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1