محکمہ ریونیو کا عملہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے متحرک، حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدر آمد کرایا

  محکمہ ریونیو کا عملہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے متحرک، حکومتی ہدایات پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)پنجاب حکومت کا صوبائی محکمہ ریونیو حکومت کی جانب سے دی جانے والی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کروانے میں ایک بار پھر سب محکموں کو پیچھے چھوڑ گیا۔ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران، پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداروں سمیت پٹواریوں کی کثیرتعداد دن رات کی بنیادوں پر کروانا وائرس جیسے مہلک مرض اور وبا سے بچاؤ کیلئے متحرک نظر آئے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات کا وزٹ کرتے ہوئے جہاں زخیرہ اندوزی کی روک تھام کرتے رہے وہاں مہنگے داموں ماسک، سینیٹائرزرز بیچنے والوں کے خلاف بھی کاروائیاں کرتے دکھائی دئیے۔ سٹی، کینٹ، شالیمار ماڈل ٹاؤن اور تحصیل رائے ونڈ کا ریونیو سٹاف جہاں اپنے علاقوں میں دوکانیں بند کرواتا رہا وہاں گراؤنڈز، چوکوں اور سڑکوں پر کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے بھی منع کرتا رہا ۔محکمہ ریونیو کے اس جذبے کی گونج صوبے بھر کے تمام اداروں میں بھی سنائی دے رہی ہے