قوم کو اللہ تعالیٰ سے اجتماعی معافی مانگنا ہو گی،پیر اعظم نعیمی

  قوم کو اللہ تعالیٰ سے اجتماعی معافی مانگنا ہو گی،پیر اعظم نعیمی

  



لاہور(پ ر)محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی امیر پیر محمد اعظم علی نعیمی نے کہا ہے کہ قوم کو اللہ تعالی سے انفرادی اور اجتماعی معافی مانگنا ہوگی، نماز اور مساجد کے حوالے سے علما و مفتیان کی طرف سے ہدایات پر عمل کرناہر مسلمان پر واجب ہے،عوام حکومت کی طرف سے بتائی جانے والی احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کریں۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ رجوع الی اللہ، استغفار و توبہ کے ساتھ احتیاطی تدابیر سے ہی کرونا کی وبا پر مکمل قابو پایا جاسکتا ہے،مصافحہ نہ کرنا، اجتماعات سے دور رہنا،، گھروں میں موجود رہ کر ذکر اذکار اور قرآن کریم کی تلاوت کرنا، کرونا کی وبا سے محفوظ رہنے کی تدابیر میں شامل ہے۔ انہو ں نے کہاکہ اس ناگہانی صورتحال سے خود کو اور دوسروں کو کرونا وائرس سے بچانا ہر شہری کا فرض ہے اس کے لیے طہارت و صفائی کا خاص اہتمام کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1