نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی فوری نکاسی کی ہدایت

نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی فوری نکاسی کی ہدایت

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے شہر میں ہونے والی بارش کے پیش نظر ہدایات جاری کر د ی ہیں۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، واسا اور متعلقہ محکموں کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ بارشی پانی کو جمع نہ ہونے دیا جائے جہاں کہیں پانی کھڑا ہو فوری نکاسی آب کریں۔ انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں پر خصوصی فوکس کریں، دورے کریں، نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1