قومی تاجر اتحاد کا اجلاس،دیہاڑ ی دار طبقے کی مدد کا عزم

قومی تاجر اتحاد کا اجلاس،دیہاڑ ی دار طبقے کی مدد کا عزم

  



لاہور(سٹی رپورٹر)قومی تاجرا تحاد کے چیئرمین سپریم کونسل پاکستان خواجہ اظہر گلشن کی زیر صدارت ملک بھر میں جاری کرونا وائرس کی وباء اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود، شیخ عمر حیات، حافظ عابد علی، خوشنو د بٹ، راؤ محمد اکرم، ملک نثار کھوکھر، چوہدری عظمت، اطہر کاظمی، میاں طاہر سبحانی اور عاصم ارشاد سمیت بڑی تعداد میں قومی تاجر اتحاد پاکستا ن کے رہنماؤں وعہدیدران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل قومی تاجرا تحاد خواجہ اظہر گلشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں شدید کرب اضطراب اور بے چینی کی کیفیت ہے۔

غریب، مزدو ر، دیہاڑی دار، سفید پوش لاک ڈاؤن کی وجہ سے شدیدذہنی اذیت سے گزر رہے ہیں ایسے حالات میں ملک بھر میں صاحب ثروت، مخیر حضرات اس امتحان اور آزمائش کی گھڑی میں ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھیں اور ایسے افراد کی نہایت خاموشی کے ساتھ عزت نفس کو بچاتے ہوئے مدد کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1