ڈیلی و یجز ملازمین کیلئے امدادی پیکیج کا بندوبست کیا جائے: لاہور بزنسمین فرنٹ
لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہور بزنسمین فرنٹ نے کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو لیکر حکومت کیجانب سے پنجاب میں لاک ڈاؤن کے فیصلے کا حیرمقدم کیا ہے۔امجد چودھری اور عثمان غنی انکا کہنا تھا کہ حکومت اور تاجران و صنعتکار ڈیلی ویجز ملازمین کے لئے امدادی پیکج کا فوری بندوبست کریں، اس سلسلہ میں لاہور بزنسمین فرنٹ کی تمام قیادت اور بزنسمین بڑھ چڑھ کر حکومت کے شانہ بشانہ حصہ لیں گے۔لاہور بزنسمین فرنٹ نے سمال ٹریڈ اور انڈسٹری کیلئے امدادی پیکج فوری جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا تاکہ چھوٹے کاروباروں کو ایمرجنسی کے دور میں بچایا جاسکے۔