سویا بین آئل کی درآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران 60فیصد کمی

سویا بین آئل کی درآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران 60فیصد کمی

  



اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں سویا بین آئل کی درآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران 60 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق فروری 2020ء میں ملک میں سویا بین کی درآمدات پر182 ملین روپے کا زرمبادلہ صرف ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 60 فیصد کم ہے۔گزشتہ سال فروری میں سویابین آئل کی درآمدات پر 458 ملین روپے کا زرمبادلہ صرف کیا گیاتھا۔

مزید : کامرس