فنکا پاکستان کا کرونا کی وباء سے نمٹنے کیلئے اقدام

  فنکا پاکستان کا کرونا کی وباء سے نمٹنے کیلئے اقدام

  



لاہور(پ ر)کرونا وائرس کی وباء کے پھیلتے ہوئے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے FINCAپاکستان گلوبل نیٹ ورک کا حصہ ہونے پر اس وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے۔مائیکرو فنانس بینک نے عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں اپنے ملازمین،شراکت داروں اور دنیا بھر میں موجود اپنے صارفین کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے بروقت اور موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔FINCAمائیکرو فنانس بینک پاکستان میں خاص طور پر اس حوالے سے صورتحال کی کڑی نگرانی کررہا ہے۔FINCAنے اس ضمن میں تمام تر احتیاطی تدابیر پر سختی کے ساتھ عملدر آمد کیلئے رہنما ہدایات جاری کردی ہیں جس میں ملازمین کو ہاتھ نہ ملانے،غیر ضروری سفیر سے گریز اور سماجی تقریبات سے اجتناب کا کہا گیا ہے۔FINCAپہلا مالیاتی ادارہ ہے جس نے گھروں سے کام کرنے والی پالیسی(Work From Home (WFHپر عملدر آمد کا نفاذکیا ہے تا کہ اپنے ملازمین کی صحت و تندرستی کو یقینی بنایا جاسکے۔اس وبائی صورتحال کے دوران صارفین تک مالیاتی خدمات کی رسائی یقینی بنانے کیلئے بزنس کنیٹیونٹی پلان(BCP)کو از سر نو تشکیل دیا گیا ہے۔ایک ذمہ دار ادارہ ہونے کے ناطے FINCA پاکستان اپنے ملازمین کو (کرونا وائرس کی تشخیص کی صورت میں) مفت علاج کے ساتھ ساتھ تمام شاخوں پر ملازمین اور صارفین کیلئے سینی ٹائزرز کی سہولت بھی فراہم کررہی ہے،باقاعدگی سے ڈس انفیکشن کیلئے اختیار کئے جانے والے پروٹو کول لگادیئے ہیں،گھروں اور دفتر سے کام کرنے والے ملازمین میں ردو بدل کیا جائیگا جبکہ بزنس کنٹیونٹی پلان کے وسائل کو بالکل علیحدہ رکھا جائیگا۔

،دفاتر میں داخلے کیلئے کڑی اسکریننگ کے ساتھ ساتھ بیرونی وینڈرز کے دوروں کو محدود کردیا گیا ہے۔FINCAنے اپنے صارفین کیلئے شاخوں کے وزٹ کو محدود کرنے کی سفارشات دی ہیں اور ڈیجیٹل و دیگر بینکنگ چینل کے استعمال پر مراعات کی پیشکش کی ہے جس میں فو ن بینکنگ،اے ٹی ایم چینل اور FINCAپاکستان والٹ اور SimSimایپ شامل ہیں جو کہ صارفین کو گھروں پر بیٹھے بیٹھے ٹرانزیکشنز کرنے اور یو بی ایل اومنی جیسے اپنے مرچنٹ پارٹنرز کے ذریعے لونز کی ادائیگی اور کیش کے حصول کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔FINCAپاکستان اور SimSimدونوں صارفین کو اپنے گھروں سے فنڈ ٹرانسفر اور موبائل ریچارج جیسی مالیاتی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔

مزید : کامرس