موجودہ حالات میں حکومتی ٹیکس اہداف بری طرح متاثر،عامر قدیر

  موجودہ حالات میں حکومتی ٹیکس اہداف بری طرح متاثر،عامر قدیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئرمین ریونیو ایڈوائزر ایسوسی ایشن عامر قدیر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومتی ٹیکس اہداف بری طرح متاثر ہورہے ہیں،حکومت لاکھوں ں کی تعداد میں زیر التواء آڈٹ کے کیسز کو 40فیصد ٹیکس ادائیگی پر کلیئر کرنے کی پیشکش کرے جس سے اربوں روپے اکٹھے کئے جا سکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت Sec25, 205, 214D, 214C,275D, 161 کے تحت کسٹمز، پنجاب ریونیواتھارٹی،سندھ ریونیو بورڈ سمیت دیگر اتھارٹیز میں زیر التواء لاکھوں آڈٹ کے کیسز کو40فیصد ٹیکس ادائیگی پر استثنیٰ دے کر آڈٹ ختم کرنے کی پیشکش کرے جس سے اربوں روپے ٹیکس جمع ہو سکتا ہے گااور حکومتی ٹیکس اہداف بھی پورے ہوجائیں گے اور اداروں پر قانونی معاملات کو نمٹانے کابوجھ بھی کم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے کرپشن کا راستہ روکنے میں بھی مدد ملے گی اور حکومت اپنے ٹیکس اہداف سے کہیں زیادہ جمع کر سکے گی۔
انہوں نے کہا ہ حکومت کو فوری طور پر ٹیکس دہندگان کو اعتماد میں لے کر رعائتی ٹیکس سکیم کا اعلان کردینا چاہیے اور موجودہ حالات میں اس طرح کے اقدامات نا گزیر ہو چکے ہیں۔

مزید :

کامرس -