حکومت ایتھینا ل کی بر آمد پر عارضی پابندی لگائے، پی سی ایم اے

  حکومت ایتھینا ل کی بر آمد پر عارضی پابندی لگائے، پی سی ایم اے

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)ُٓپاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے درکار سینٹائزر ز کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پور اکرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سینیائزر تیار کرنے کی پیشکش کر دی۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین ابرار احمد اور سیکرٹری جنرل اقبال قدوائی نے بتا یا ہے کہ انکی ایسوسی ایشن کے ممبر یونٹ کم وقت میں مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق کثیر مقدار میں سینیٹائزر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے سینیٹائزر بنانے کیلئے لائسنس کی شرط عائد ہے کیونکہ سینیٹائزر بنانے کے عمل میں خام مال کے طور پر ایتھینال کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ ممنوعہ مشروبات کی تیار ی میں بھی استعمال ہوتاہے۔انہوں نے بتا یا کہ ایتھینال کی بیرون ملک بڑے پیمانے پر ڈیمانڈ ہے لہٰذاہ پاکستان سے ہرسال ساڑھے چھ لاکھ ٹین کے لگ بھگ ایتھینال بیرون ملک برآمد کردیاجاتا ہے لیکن کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی وبا کے پیش نظر ایتھینال کی اندرون ملک ضرورت بڑھ گئی ہے۔حکومت کو چاہیے کہ عارضی طور پر ایتھینال کی برآمد پر پابندی عائد کرکے اسے مقامی کیمیکل فیکٹریوں میں سینیٹائزر کی تیاری کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزید : کامرس