ڈاکٹر جمیل احمد نے ایڈیشنل آئی جی CTDکا چارج سنبھال لیا

  ڈاکٹر جمیل احمد نے ایڈیشنل آئی جی CTDکا چارج سنبھال لیا

  



کراچی (کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد نے بحیثیت ایڈیشنل آئی جی CTDسندھ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالتے ہی ایڈیشنل آئی جی CTDسندھ ڈاکٹر جمیل احمد نے CTDافسران و جوانوں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ واضع رہے کہ ایڈیشنل آئی جی CTDسندھ ڈاکٹر جمیل احمد محکمہ پولیس میں اپنی خوش اخلاقی، فرض شناسی، ایمانداری اور محکمانہ مہارت و اصولوں کی بنیاد پر بڑا مقام رکھتے ہیں اور منفرد شخصیت کے مالک ہیں۔ ڈاکٹر جمیل احمد اے ایس پی (ASP)سے لے کر ڈی آئی جی (DIG)اور اب ایڈیشنل آئی جی بنے کے بعد جہاں جہاں بطور ٹریفک ایڈیشنل آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی سکھر ریجن تعینات رہے۔ ان کی عوام میں بھی پزیرائی اپنی مثال آپ ہے۔ ایڈیشنل آئی جی CTDسندھ ڈاکٹر جمیل احمد نے چارج سنبھالنے کے بعد افسران و جوانوں کو اپنے پہلے پیغام، ہدایات اور احکامات میں کہا ہے کہ وہ CTDکا وقار مزید بلند کرنے کے لیے ریڈ الرٹ رہیں۔ وہ CTDمیں چھپی کالی بھیڑوں کا صفایا کرینگے۔ کسی بھی غیر قانونی عمل کو برداشت نہیں کریں گے۔ افسران و جوانوں کے تکنیکی مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے اپنے اختیارات کو انکی ضرورت کے مطابق استعمال کرینگے افسران و جوانوں کو اپنے پیغام میں ایڈیشنل آئی جی CTDسندھ ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ پولیس کے رویہ کو بہتر بنا کر پولیس کا مورال بلند کرنا بھی ان کی اہم ترجیحات ہیں شامل ہے۔ ایڈیشنل آئی جی CTDسندھ ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف اور انسداد دہشت گردی کے لیے CTDہر وقت چوکس و الرٹ ہے۔ یہی نہیں افسران و جوانوں کی ایمانداری اور فرض شناسی سے ملک دشمن عناصر کے خلاف پورے ملی جذبے سے فریضہ ادا کرینگے اور ملک و قوم کی خد مت کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر