کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں: ڈاکٹر جاوید اکرم

  کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں: ڈاکٹر جاوید ...

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے گذشتہ روز کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا جس میں پروفیسر محمد اشرف نظامی، ڈاکٹر سومیہ اقتدار، پروفیسر زرفشاں ڈین، ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، ڈاکٹر محمدناصر، پروفیسر مسعود صادق، ڈاکٹر طارق محمود ودیگر ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جہاں ہر طرف کورونا وائرس پھیلتا ہوا نظر آرہا ہے اس سے بچنے کیلئے 5سطحوں پر اس بیماری کی روک تھام کیلئے چند اقدامات جن میں (۱) صحت کے متعلق مکمل آگاہی (۲) ذاتی صفائی، اپنے آپ کو دوسرے انسانوں سے فاصلے پر رکھنا (۳) ذاتی قرنطینہ (۴) مناسب فاصلہ رکھنا (۵) ہجوم میں جانے سے پرہیز کریں اپنا لیے جائیں تو پھر اس موذی وباء سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر تمام ڈاکٹرز نے سفارشات دیں کہ ہر فرد، خاندان سوسائٹی اور ریاست ایسی خوراک کی ترویج دے جس میں اعلیٰ قسم کی پروٹین موجود ہو مثلاً دودھ، مرغی، گوشت مچھلی، انڈے اور اس طرح کی چیزیں جو بیلنس ڈائٹ کو پروموٹ کریں۔ اور یہ کہ جس طرح چائنا نے اس وبائی مرض پر قابو پایا ہے اسی طریقے کو اپنا جائے۔ آخر میں ڈاکٹر جاوید اکرم میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی میڈیا عوام الناس کو حفاظتی تدابیر سے روشناس کروائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر