ضلعی انتظامیہ کیلئے341 ملین روپے جاری کردیئے

      ضلعی انتظامیہ کیلئے341 ملین روپے جاری کردیئے

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت سندھ نے ضلعی انتظامیہ کے لیے 341 ملین روپے جاری کردیئے ہیں۔محکمہ خزانہ سندھ نے ضلعی حکومتوں کو فنڈز باقاعدہ جاری کردیئے۔ فنڈز تمام ضلعی انتظامیہ میں تقسیم ہوں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے جاری فنڈز کو ضروری اخراجات اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات پر خرچ کیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر