لاک ڈاون،دکانداروں نے اشیا مہنگی بیچنا شروع کردیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاک ڈاون کا فائدہ اٹھا کر دکانداروں نے اشیا مہنگی بیچنا شروع کردی ہیں۔سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عمل درآمد کے دوسرے روز منگل کوبھی شہر میں معمولات زندگی معطل رہیں تاہم حکومت کی ہدایت کے مطابق کریانہ اسٹور، مرغی اور گوشت کی دکانیں، ملک شاپس، میڈیکل اسٹورز، سبزی اور دیگر روز مرہ استعمال کی اشیاکی دکانیں کھلی رہیں