سندھ حکومت عوام کی جانوں سے نہ کھیلے،جمال صدیقی

  سندھ حکومت عوام کی جانوں سے نہ کھیلے،جمال صدیقی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دو دن بعد راشن کمیٹی کی تشکیل سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے دو دن عوام کو بھوکا مارکر اب راشن اور مالی مدد کی کمیٹی بنانا غیر سنجیدگی ہے عوام 20 لاکھ تھیلے اور راشن کے لیے گھروں کے دروازے کھول کر بیٹھی ہے فلاحی تنظیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے مزید کہا کہ اگر فلاحی تنظیمیں صوبے میں کام نہیں کرتی تو آدھی عوام بھوک سے مرجاتی مراد علی شاہ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم کی طرح پہلے پلاننگ کریں میڈیا پر آنے اور اعلانات سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے ایسی صورتحال میں غیر سنجیدہ فیصلے عوام سے مذاق کے مترادف ہیں کریڈٹ اور پبلسٹی کے خاطر میں سندھ حکومت عوام کی جانوں سے نہ کھیلے سندھ حکومت کی غفلت کے باعث عوام کی کفالت کا مرحلہ مشکل ترین ہوگیا سندھ حکومت علاقوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے اسپرے کرے، اس مشکل وقت میں فلاحی تنظیموں کا کردار قابل تحسین ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر