الخدمت کی جانب سے کچی آباد یوں میں کھانا تقسیم

  الخدمت کی جانب سے کچی آباد یوں میں کھانا تقسیم

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرونا وائر س کے باعث شہرمیں الخدمت کے”شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ“کی جانب سے ہنگامی مہم کے سلسلے میں امدادی وریلیف کے کام جاری ہیں۔الخدمت کی جانب سے شہر کے مختلف اضلا ع میں سیکڑوں یومیہ اجرت کمانے والے اورمستحق افرادمیں خشک راشن،ہینڈ واش تقسیم کیا گیا،جبکہ گڈاپ کو آئسولیشن سینٹر میں بڑی تعداد میں پینے کے پانی کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔ادھرالخدمت کی جانب سے اس کے ر ضاکاروں نے شہر کی مختلف کچی آبادیوں میں محنت کشوں،یومیہ اجرت پر کام کرنے والے سیکڑوں افراد میں کھانا تقسیم کیا،جس پر محنت کشوں نے مسرت کا اظہار کیا اور الخد مت سے تشکر کا اظہار کیا۔دریں اثنا الخدمت کراچی کے ایگز یکٹوڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت کورونا وائر س کے پھیلاؤ کو روکنے اور لوگوں کو ریلیف پہنچانے کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے،اس کیلئے الخدمت کے رضاکار میدان عمل میں ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر