ڈیفنس، اقبال ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں وارداتیں: شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  ڈیفنس، اقبال ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں وارداتیں: شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈکیتی،چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق اقبا ل ٹا ؤ ن میں ڈاکووں نے اشفا ق سے 4لاکھ 10 کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا لوٹ کرفرارہوگئے۔ڈیفنس سی میں ڈاکوسر فر از کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر3لاکھ 20ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے،ٹاؤن شپ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو فر یا د اور فیملی سے 2لاکھ 65 ہزار کی نقدی و زیورات،مسلم ٹا ؤ ن کے علاقے سے یا سر اور فیملی سے 1لاکھ 90کی نقدی و زیورات،با غبا نپو رہ سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پرشر یف سے1لا کھ60 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو ر ات،ستو کتلہ میں فا روق سے70ہزار نقدی موبائل فون اورنشتر کا لو نی میں واجد سے65ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گڑ ھی شا ہو،سا ند ہ سے گاڑیاں، پرانی انارکلی،لو ئر ما ل،کوٹ لکھپت،ما ڈل ٹا ؤ ن اورمصطفی ٹا ؤ ن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید : علاقائی