ماسک اور سینی ٹائیزرز مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری

ماسک اور سینی ٹائیزرز مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور حکومت پنجاب کی جانب سے عائد دفعہ 144پر عمل درآمد یقینی بنانے، مہنگے ماسک اور سینی ٹائیزرز فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔تفصیلا ت سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور منافع خوروں کے خلا ف کارروائی کے دوران اب تک مجموعی طور پر541ملزمان گرفتار کر کے 233مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک513ملزمان گرفتارجبکہ201مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔

سٹی ڈویژن نے115، کینٹ 119، سول لائنز 79، اقبال ٹاؤن80،ماڈل ٹاؤن40جبکہ صدر ڈویژن نے80ملزمان گرفتار کئے۔لاہور پولیس نے کورونا وائرس کے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر مہنگے داموں ماسک اور سینی ٹائزرفروخت کرنے والے منافع خور مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے32 مقدمات درج کر کے28ملزمان کو گرفتار کیا۔

مزید : علاقائی