ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس کی سماعت9 اپریل تک ملتوی

ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس کی سماعت9 اپریل تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس کی سماعت9 اپریل تک ملتوی کردی،احتساب عدالت نے ملزمان کی جائیدادیں قرق کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے،اس کیس میں عدالت نے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری کے داماد ڈاکٹر محمد امجد سمیت 4 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں.

،عدالت نے متاثرین کو دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے،کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں متاثرین بھی عدالت پیش نہ ہوئے،نیب کے پراسیکیوٹر کا کہناہے کہ ایڈن ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری کے داماد مرتضی امجد بھی ملوث ہیں، ایڈن ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں ٹوٹل 11 ہزار متاثرین شامل ہیں۔

مزید : علاقائی