قسط نہ دینے پر نوجوان کو قتل کرنیوالے ملزم کی ضمانت میں مزید توسیع

قسط نہ دینے پر نوجوان کو قتل کرنیوالے ملزم کی ضمانت میں مزید توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اسلام پورہ میں موٹر سائیکل کی قسط نہ دینے پر نوجوان کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم مہر فیاض کی عبوری ضمانت میں مزید9 اپریل تک توسیع کردی، آئندہ سماعت پرفریقین کے وکلا کو حتمی بحث کے لئے طلب،،ایڈیشنل سیشن جج محمد ریاض بھٹی نے مہر فیاض کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی،ملزم کے خلاف ساندہ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

،درخواست گزار کا موقف ہے کہ وہ بے قصور ہے،پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کررکھاہے۔

مزید : علاقائی