لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کی ہدایت

  لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کی ہدایت

  



لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او ذوالفقار حمید نے خبردار کیا ہے کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کو سنجیدہ نہ لینے والوں کے خلاف کریک ڈا ؤن کریں گے۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی روکنے کے لئے ہر پولیس ڈویژن کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ وہ سنیئر پولیس افسروں کے اجلاس سے خطاب کرر ہے تھے۔ اجلاس میں اب تک کے اقدامات اور لاک ڈاون کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

سی سی پی او نے اس بات اطمینان کا اظہار کیا کہ پولیس نے کورونا ایمرجنسی کی خلاف ورزی پر اب تک 233 مقدمات درج کرکے 548 افراد کو گرفتار کیا۔ دفعہ 144کی خلا ف ورزی پر 23مارچ کو 48 جبکہ مجموعی طور پر 201 مقدمات درج ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگے ماسک، سینی ٹائزر بیچنے والے 32 ملزموں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈویڑنل ایس پیز لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ذوالفقار حمید نے اپیل کی کہ ہنگامی صورتحال کے بغیر شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ حکومتی پابندی توڑنے والوں کے خلاف قانون بلاتفریق حرکت میں آئے گا۔ کم سے کم سماجی رابطے ہی ہمارے مفاد میں ہیں۔ رضا کارانہ طور پر لاک ڈا?ن پر عمل کرکے حکومتی کوششوں میں تعاون کرنا ہوگا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹرا نعام وحید، سی ٹی او کیپٹن (ر) حماد عابد اور ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید بھی شرکت کی۔

مزید : علاقائی