انڈس ہائی وے پرآپریشن، 25مشتبہ ایرانی کوٹ مٹھن پولیس کے حوالے

انڈس ہائی وے پرآپریشن، 25مشتبہ ایرانی کوٹ مٹھن پولیس کے حوالے

  



راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،پٹرولنگ پولیس بنگلہ دھینگن نے لاہور سے آنے والے ٹرک پر سوار 25 مشتبہ ایرا نی زائرین کوپکڑ کر کوٹ مٹھن پولیس کے حوالے کردیا ہے ڈی پی او تفصیلات کے مطابق وائرلیس ہوئی کہ ایرا نی زائرین بذریعہ ٹرک انڈس ہائی وے پر موجود ہے اور چوری چھپے یہ سفر کررہے ہیں جس پر انڈس ہائی وے پر گشت پر مامور پٹرولنگ(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

پولیس پوسٹ بنگلہ دھینگن نے ان پچیس کے قریب مشتبہ ایران سے آئے زائرین کو پکڑ کر کوٹ مٹھن پولیس کے حوالے کردیا ہے اور ٹرک بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

حوالے

مزید : ملتان صفحہ آخر