قرنطینہ میں تعینات اینٹی رائٹ ا ہلکاروں کوحفاظتی کٹس کی فراہمی

قرنطینہ میں تعینات اینٹی رائٹ ا ہلکاروں کوحفاظتی کٹس کی فراہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی اینٹی رائٹ فورس عائشہ بٹ نے کہا کہ کوروناکے پیش نظر قرنطینہ پر ڈیوٹی کرنیوالے اینٹی رائٹ کے اہلکاروں کوحفاظتی کٹس مہیا کی گئی ہیں، ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ پولیس فورس کے ہر افسر و جوان کی حفاظت کو بھی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
شہر بھر میں تعینات اینٹی رائٹ کے افسران و جوانوں کو ماسک اور سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی اینٹی رائٹ فورس عائشہ بٹ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے میں 11 مختلف مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 37 دستے روانہ کیے گئے۔ سیاسی و اہم شخصیات کی پیشی پر 1000 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے۔ گزشتہ ہفتے 13 سے زائد مختلف یونینز کے احتجاج کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا۔ گزشتہ ہفتے ٹریفک وارڈنز کے ساتھ مل کر سیکریٹریٹ چوک سمیت لاہور کی 2 اہم شاہراہیں کلئیر کروائی گئیں۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اہلکاران میں 1000 سے زائد ماسک تقسیم کیے گئے۔ اہلکاروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 50 کٹس فراہم کر دی گئیں۔

مزید :

علاقائی -