سیاسی رہنماآزمائش کی گھڑی میں کرداراداکریں‘ ندیم افضل چن

سیاسی رہنماآزمائش کی گھڑی میں کرداراداکریں‘ ندیم افضل چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی)وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کوروناوائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے سندھ حکومت کومکمل مددفراہم کررہی ہے۔ا یک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اس وائرس سے نمٹنے کے لئے وفاقی اورسندھ حکومتوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔انہوں نے عوام سے مطالبہ کیاکہ وہ اپنے اردگردجگہوں کو صاف ستھرا رکھیں او رحکومت کی بتائی گئی حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں مخیرحضرات سے آگے آئیں اورمعاشرے کے غریب طبقات کوفراخ دلی سے عطیات دیں۔ندیم افضل چن نے کہاکہ کوروناوائرس پرکوئی شخص سیاست نہیں کررہا اور سیاسی رہنماؤں کو آزمائش کی اس گھڑی میں آگے بڑھ کراپناکرداراداکرناچاہیے۔
ندیم افضل چن

مزید :

علاقائی -