حکومت سند ھ نے عوام تک راشن پہچانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

حکومت سند ھ نے عوام تک راشن پہچانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کے سبب موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں سندھ حکومت نے عوام تک مالی مدد اور راشن پہنچانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی میں صوبائی وزیر امتیاز شیخ، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقارمہدی اور وزیراعلیٰ سندھ کے کوارڈینیٹر حارث گزدر شامل ہیں۔ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق کمیٹی طے کرے گی کہ راشن کہاں دیا جائے اور کہاں کیش ٹرانسفر کیا جائے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ بنیادی اشیاء غریب عوام تک پہنچائی جائیں اور فلاحی تنظیمیں اپنے فلاحی کام جاری رکھیں۔ترجمان نے بتایا کہ سندھ حکومت فلاحی تنظیموں سے مل کر کام شروع کر رہی ہے۔اس حوالے سے ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ دہاڑی دار اور مستحقین کی مدد ہو۔انہوں نے بتایا کہ ہم ایک موبائل سروس شروع کر رہے ہیں، جس کے تحت ایک نمبر ہم عوام کو دیں گے اورجس کو راشن چاہیے وہ اس نمبرپر ایس ایم ایس کردے۔

راشن کمیٹی

مزید : علاقائی