پاکستان میں اسمبلیوں نے کرونا سٹریٹجی پرکوئی کردارادا نہیں کیا،فافن

پاکستان میں اسمبلیوں نے کرونا سٹریٹجی پرکوئی کردارادا نہیں کیا،فافن

  



اسلام آباد (این این آئی)کووڈ-19 سے نمٹنے کی حکمت ِعملی پارلیمان میں طے کرنے سے متعلق فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے کہا ہے کہ کووڈ-19 سے نمٹنے کی حکمت ِعملی طے کرنے کے لیے پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس بلائے جائیں۔ منگل کو فافن نے اپنے بیان میں کہاکہ کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دس جمہوری ممالک میں سے سات ممالک کے پارلیمان کے اجلاس ہورہے ہیں۔فافن کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان، برطانوی پارلیمنٹ، کینیڈین پارلیمنٹ، فرانسیسی پارلیمان کے ایوانِ بالا،جنوبی کوریا کی نیشنل اسمبلی میں کووڈ-19 پر بحث اور قانون سازی کی گئی ہے۔فافن نے کہاکہ بھارتی لوک سبھا، جرمنی کی پارلیمان کے ایوانِ زیریں، اطالوی ایوانِ نمائندگان اور اسپین کے ایوانِ زیریں، کے اجلاس بھی جاری ہیں۔فافن نے کہاکہ پاکستان میں پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں کا کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی میں تاحال کوئی کردار نہیں ہے۔

فافن

مزید : علاقائی