میشا شفیع ہتک عزت کا دعویٰ کیس سماعت 9 اپریل تک ملتوی

میشا شفیع ہتک عزت کا دعویٰ کیس سماعت 9 اپریل تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اداکار و گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی،عدالت نے میشا شفیع کے مزید گواہوں کو بیان قلمبند کروانے کے لئے دوبارہ طلب کرلیاہے،ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے علی ظفر کے ہتک عزت دعوی پر سماعت کی،عدالت نے گزشتہ روزشہادتیں قلمبند کروانے کے لئے گواہان کو طلب کر رکھا تھا۔

اتاہم کرونا وائرس کے پیش نظر کیس کی سماعت میں پیش رفت نہ ہوسکی،یادرہے کہ عدالت نے علی ظفر کی میشا شفیع کے کیس کو روکنے کے حوالے سے درخواست منظور کررکھی ہے۔

مزید : علاقائی