زیر حراست ملزموں کو 28 مارچ تک پیش نہ کرنے کا فیصلہ

  زیر حراست ملزموں کو 28 مارچ تک پیش نہ کرنے کا فیصلہ

  



لاہور(نامہ نگار)کرونا وائرس کا خطرہ، زیر حراست ملزموں کو 28 مارچ تک سیشن خصوصی عدالتوں اور کچہریوں میں پیش نہیں کیا جائے گا،اس سلسلے میں ڈی آئی جی آپریشنز نے مراسلہ سیشن جج لاہور کو بھجوا دیاہے،سیشن جج لاہور نے مذکورہ مراسلہ کوتمام متعلقہ ججوں کو بھجوا دیاہے،مراسلہ میں کہا گیاہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

، زیر حراست ملزموں کو جیلوں سے لاکر عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکتا، جیلوں میں قید ملزموں کو 28 مارچ تک عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی