لاہور کی احتساب عدالتوں کو ججوں کی کمی کا سامنا

لاہور کی احتساب عدالتوں کو ججوں کی کمی کا سامنا

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور کی احتساب عدالتوں کو ججوں کی کمی کا سامنا،ایڈمن جج چودھری امیر محمد خان اور جج محمد خلیل ناز کا لاہور سے تبادلہ کردیا گیاہے،دونوں ججوں کا تبادلہ ہونے کے بعد احتساب عدالتوں میں مختلف مقدمات کی کارروائی متاثر ہونے لگی ہے، احتساب عدالتوں میں 3 ججز ڈیوٹی پر مامور، 2 ججوں کی کمی کا سامناہے،احتساب عدالت نمبر 3 اور 4 میں جج موجود نہیں،احتساب عدالت کے ایڈمن جج چوہدری امیر محمد خان اور جج محمد خلیل ناز نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔

،اس وقت احتساب عدالت نمبر ایک میں جج اسد علی،احتساب عدالت نمبر 2 میں جج جواد الحسن،اوراحتساب عدالت نمبر 5 میں جج امجد نذیر چودھری مقدمات کی سماعت کررہے ہیں۔

مزید : علاقائی