ناجائز سرمایہ کاری کیس کی سماعت20 اپریل تک ملتوی

ناجائز سرمایہ کاری کیس کی سماعت20 اپریل تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار) آصف ہاشمی کیخلاف کروڑوں کی ناجائز سرمایہ کاری کیس کی سماعت20 اپریل تک ملتوی،نیب کے مطابق سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی ملی بھگت سے میسرز ہائی لنک میں 1870 ملین کی غیر قانونی انویسٹمنٹ کی گئی، ملزم آصف ہاشمی نے غیرقانونی طور پر مالی انویسٹمنٹ کی منظوری دی

، ملزم کی جانب سے بطور چئیرمین متروکہ وقف املاک تمام منٹس آف میٹنگ سائن کئے گئے اور خطیر رقم کی منتقلی ہوئی، ملزم آصف ہاشمی کا یہ اقدام مالی بے ضابطگی کے زمرے میں آتا ہے۔علاوہ ازیں احتساب عدالت نے آصف ہاشمی کے خلاف محکمہ تعلیم میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتی سکینڈل کیس میں مزید گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت 6 مئی تک ملتوی کردی،اس کیس میں آصف ہاشمی پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے،نیب کی جانب سے دائرریفرنس میں آصف ہاشمی پر بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر نگرانی چلنے والے تعلیمی اداروں میں من پسند افراد کی بھرتیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے، نیب کے پراسیکیوٹر کا کہناہے کہ ملزم آصف ہاشمی نے بطور چیئرمین ملازمین کو بھرتی کیا، ملزم آصف ہاشمی کے اس اقدام سے اپنے من پسند افراد کو نوازا گیا، ملزم کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا۔

مزید : علاقائی