پولیس نے لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی کرنیوالے باراتیوں کوچھوڑ دیا

پولیس نے لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی کرنیوالے باراتیوں کوچھوڑ دیا

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)کاہنہ پولیس نے شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر دلہا کے بھائی سمیت متعدد باراتیوں کو حراست میں لے کر مبینہ طور پر ڈرا دھمکا کر رشوت لے کر چھوڑدیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روزگرین سٹی سکیم میں اشرف نامی شخص کی بیٹی کی شادی تھی کہ وہاں تھانہ کاہنہ کے سب انسپکٹر یعقوب اور دیگر اہلکار آگئے اوردلہا کے بھائی اور دیگر منتظمین کوکروناوائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں مبینہ حکومتی پابندی کی آڑ میں حراست میں لے لیااور رشوت طلب کی جنہیں 11ہزار روپے رشوت لیکر چھوڑدیاگیا۔ اہل علاقہ نے پولیس کی طرف سے اسطرح گھروں میں داخل ہوکر لوگوں کو ہراساں کر کے حراست میں لے کر رشوت لینے اور خوشی والے گھروں میں دخل اندازی کرنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلہ میں یعقوب SIنے بتایا کہ ان افراد کو حراست میں لیا ضرور تھا مگر وہ ہمارے ڈرائیور کے جاننے والے تھے اسلئے چھوڑ دیا۔

مزید : علاقائی