جرمنی کی فوج کیلئے 60 لاکھ ماسک لانے والا بحری جہاز کینیا میں لاپتا

  جرمنی کی فوج کیلئے 60 لاکھ ماسک لانے والا بحری جہاز کینیا میں لاپتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی میں 60 لاکھ ماسک لانے والا بحری جہاز کینیا میں غائب ہوگیا جس کے بعد ملک میں ماسک کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی فوج نے صحت کے مراکز کے لیے 60 لاکھ میڈیکل ماسک منگوائے تھے، یہ ماسک ایک بحری جہاز کے ذریعے برلن پہنچنے تھے تاہم اچانک بحری جہاز کے عملے سے رابطہ منقطع ہوگیا۔جرمنی کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 60 لاکھ ماسک لانے والا بحری جہاز FFP2 افریقی ملک کینیا سے لاپتا ہوا اور تاحال جہاز سے رابطہ بحال نہیں ہوسکا ہے۔وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ بحری جہاز کے اغوا یا غائب ہونے سے حکومت کو مالی نقصان نہیں ہوگا کیوں کہ ماسک کی قیمت جرمنی پہنچنے کے بعد ادا کی جانی تھی البتہ ملک ماسک کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جن کی اس وقت شدید ضرورت تھی۔واضح رہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 436 ہوگئی ہے تاہم ہلاکتوں کی اطلاع نہیں ہے جب کہ دنیا بھر میں 16 ہزار کے لگ بھگ افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -