اولمپکس گیمز حالات کے پیش نظر ملتوی کی جائیں، قومی کھلاڑی

اولمپکس گیمز حالات کے پیش نظر ملتوی کی جائیں، قومی کھلاڑی

  



لاہور(افضل افتخار) اولمپکس گیمز کا انعقاد ملتوی کرنے کا اعلان کیا جائے اس حوالے سے پاکستانی کھلاڑیوں نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ او آئی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ حالات کھیلوں کے لئے سازگار نہیں ہیں اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ جلد از جلد باقاعدہ طورپر ایونٹ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا جائے تاکہ اس حوالے سے کھلاڑیوں میں جو کشمکش ہے اس کا خاتمہ ہوسکے اس حوالے سے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں میں بھی بہت تشویش ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ کسی بھی صورت میں اب مقررہ وقت پر منعقدنہیں ہوسکتا اس لئے مزید وقت ضائع کئے بغیر اس کی منسوخی کا اعلان کردیا جائے تاکہ ہمیں اس حوالے سے اطمینان ہوجائے انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف تھے مگر اب لگتا ہے کہ اس کا انعقاد نہیں ہوگا پاکستان کی طرف سے کئی کھیلوں کے کھلاڑیوں نے اس ایونٹ کاحصہ بننا تھا اور وہ کافی عرصہ سے اسکی تیاریو ں میں بھی مصروف تھے مگر اس وقت وہ اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ کیا کریں اس حوالے سے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالات جب ٹھیک ہوجائیں تواس کے فوری انعقاد کا اعلان کیا جائے پوری دنیا سے اس میگا ایونٹ میں کھلاڑی شرکت کرتے ہیں اور اس کی تیاریں میں مصروف ہیں کھلاڑیوں نے امید ظاہر کی کہ امید ہے کہ اس حوالے سے عالمی کمیٹی مزید دیر کئے بغیراس کی منسوخی کا اعلان کرد ے گی یاد رہے کہ پاکستان کے کھلاڑی اولمپک گیمز جس کا انعقاد جاپان کے شہر ٹوکیو میں اس سال ہونا تھا میں بڑی تعداد میں شرکت کرنی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی