انٹرنیشنل ٹورڈی سوات سائیکلنگ ریس ملتوی کردی گئی

  انٹرنیشنل ٹورڈی سوات سائیکلنگ ریس ملتوی کردی گئی

  



اسلام آباد (اے پی پی) خیبر پختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے انٹرنیشنل ٹور ڈی سوات سائیکلنگ ریس کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ملتوی کر دی۔ ایونٹ کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے میڈیاکو بتایا کہ خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ اور ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے انٹرنیشنل ٹور ڈی سوات سائیکلنگ ریس رواں سال مئی میں ہونی تھی جس میں قومی کھلاڑیوں سمیت ایران، افغانستان اور سری لنکا کو کو بھی مدعو کیا گیا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ملک میں حالات بہتر ہونے کے بعد ایونٹ کے نئے شیڈول کا اعلان جون کے بعد کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی