کورونا وائرس کے حوالے سے جوفرا آرچر کی 6 برس پرانی ٹویٹ وائرل
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے حوالے سے انگلش فاسٹ بولر جوفرا ا?رچر کی6 برس پرانی ٹویٹ وائرل ہوگئی۔جوفرا آرچر نے اگست 2014 کی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’کوئی بھی جگہ کھلی نہیں ہوگی، وہ دن ا?نے والا ہے‘۔ ٹویٹر برادری اس ٹویٹ کو ’کورونا وائرس‘ کی پیشگوئی قرار دے رہی ہے، اس حوالے سے ا?رچر کو مختلف القابات بھی دیے جا رہے ہیں۔