محمد حفیظ کی حمایت میں بھارت سے آوازیں اٹھنے لگیں 

  محمد حفیظ کی حمایت میں بھارت سے آوازیں اٹھنے لگیں 

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) شرجیل خان کے معاملے پر محمد حفیظ کے موقف کی حمایت میں بھارت سے بھی آوازیں بلند ہونے لگیں۔سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستانی آل راؤنڈر کے کرپٹ کرکٹرز کے بارے میں موقف کو درست قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ آپ 1، 2 باصلاحیت کرکٹرز سے محرومی تو برداشت کرسکتے ہیں لیکن ایمانداری کو جانے دیا تو پیچھے کچھ نہیں بچے گا۔یاد رہے کہ محمد  حفیظ نے اوپنر شرجیل خان کے داغدار ماضی کی جانب  اشارہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ کیا صرف صلاحیت کی وجہ سے ان کے ماضی کو بھلا دیا جائے گا۔ اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے آل راؤنڈر کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سلیکشن معاملات پر تبصرہ نہ کریں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی