بنگلہ دیش نے عبدالرزاق کو سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کردی

بنگلہ دیش نے عبدالرزاق کو سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کردی

  



ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلادیش نے عبدالرزاق کو سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کردی۔سابق لیفٹ ا?رم اسپنر بدستور ڈومیسٹک کیریئر جاری رکھے ہوئے ہیں، بی سی بی انھیں فاروق احمد کی جگہ سلیکشن پینل میں شامل کرنا چاہتا ہے جس میں چیئرمین منہاج العابدین اور حبیب البشر بھی شامل ہیں۔کرکٹ ا?پریشنز کے چیئرمین اکرم خان نے کہا کہ میں نے حبیب سے کہا ہے کہ وہ ہماری پیشکش کے بارے میں رزاق سے پوچھیں کیونکہ وہ ڈی پی ایل میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمیں نہیں معلوم کہ وہ اپنے کیریئر کو طول دینا چاہتے ہیں یا نہیں۔دوسری جانب اسپنرنے کہاکہ مجھے پیشکش ہوئی تھی مگر میں ڈی پی ایل کا حصہ تھا، چونکہ اب لیگ ملتوی ہوچکی تو میں اس کا جائزہ لوں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی